پاکستان کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کراچی: پاکستان کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ سکھر کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے پاکستان رینجرزکے اشتراک سے کی جانے والی کارروائی کے دوران بھوسہ اور پھل کی آڑمیں3 کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ، کپڑاضبط کرتے ہوئے ملزمان مالوک ،محمدنعیم، خان بسم اللہ خان، حیات اللہ،زین الدین، سعید حسین گرفتارکرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلکٹر حیدرآبادکو خفیہ اطلاع ملی کہ بھوسہ اورپھل فروٹ کی آڑمیں چھالیہ اوراسمگل کپڑے ،سگریٹ کی بڑی مقدارکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر حیدرآبادکلکٹریٹ کی جانب سے سکھرپریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پاکستان رینجرزکے ساتھ مل کررانی پورکے ڈسٹرک خیرپور کے ٹول پلازہ کے نزدیک ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی.

پاکستان رینجرزاورپریونٹیو کلکٹریٹ سکھرکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے 6 ٹرک نمبر ٹی کے ایم -096، ٹی کے ایف-617، ایل او ٹی-5682، ٹی جے کے-739، ای-7845 اور ٹی کے ڈی-954 کو روک کرجانچ پڑتال کی گئی اورانکشاف ہواکہ ٹرکوں میں شروع میں بھوسہ اورپھل فروٹ رکھے ہوئے تھے جبکہ اندر کی جانب 3کروڑ91لاکھ 20 ہزار 140روپے مالیت کی چھالیہ ،کپڑا،سگریٹ ، گٹکا برآمد ہوا جسے پریونٹیوکلکٹریٹ سکھرنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کو خلا ف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پکڑی جانے والی چھالیہ ، کپڑا،سگریٹ اور گٹکے پر مجموعی طورپر 3کروڑ22لاکھ 60ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کیے گئے۔

 

The post پاکستان کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Ddfi1t