کراچی میں بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کراچی: کورنگی میں علاقہ مکینوں نے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی کورنگی کے سیکٹر 33 ایف میں ملزم نذیر احمد میرانی نے 10 سالہ بچی دعا دختر محمد حسین کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور اسے زبردستی اپنے رکشا میں بٹھایا جس پر بچی نے شور شرابہ شروع کردیا، شور سن کر موقع پر موجود افراد نے ملزم کو پکڑا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے رکشا میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو سخت جدوجہد کے بعد مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کیا، پولیس نے دعا کے والد محمد حسین کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 388/18 بجرم دفعہ 364-اے اور 511 کے تحت ملزم نذیر احمد میرانی کے خلاف درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

The post کراچی میں بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OIdwqf