پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹمین کا مستعفٰی ہونے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹمین کا مستعفٰی ہونے کا فیصلہ

لاہور: پی ایچ ایف سے اختلافات بڑھنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹمین نے اپنے عہدے سے مستعفٰی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رویئے سے نالاں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹیمن نے اپنے عہدے سے مستعفٰی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے اپنے ملک ہالینڈ واپسی کی تیاری بھی کرلی ہے جب کہ وہ عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا باضابطہ اعلان آئندہ دو روز میں کریں گے۔

رولینٹ اوٹمین کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف ایسا ماحول پیدا نہیں کررہی جو میری توقعات پر پورا اترتا ہو اور ایسے حالات میں ایک بہترین ٹیم بنانا مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام ہیڈ کوچ کے فیصلے سے پریشان ہیں اور وہ اوٹیمن سے فیصلہ واپس لینے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم اگر رولینٹ اوٹمین اپنے فیصلے سے دستبردار نہ ہوئے تو ان کی جگہ حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا جاسکتا ہے۔

 

The post پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹمین کا مستعفٰی ہونے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2PT4xTl