کلرکہار میں بیٹیوں نے والد کو قتل کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کلرکہار میں بیٹیوں نے والد کو قتل کردیا

کلرکہار: میانی گاؤں میں دو بیٹیوں نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر مبینہ طور پر اپنے والد عبد الکریم کو قتل کردیا۔

تھانہ کلرکہار کے گاؤں میانی میں ایک گھر میں 42 سالہ عبدالکریم کو سر پر تیز دھار آلے کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔ مقتول کے بیٹے نے اپنے والد کے قتل کا الزام اپنی سگی بہنوں پر عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بیٹیوں نے اپنے باپ کو سر پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا۔ مصلحہ کریم اور سمعیہ کریم کالج میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی طالبات ہیں اور گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں دونوں بیٹیوں کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

چھوٹے بھائی علیم الرحمن نے پولیس کو بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ والد سیکیورٹی گارڈ ہے، شام کو میں محنت مزدوری کرکے واپس آیا تو دونوں بہنیں گھر پر موجود تھیں اور والد زخمی حالت میں پڑے تھے۔ پڑوسیوں کی مدد سے انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مجھے شک ہے کہ دونوں بہنوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے والد کو قتل کیا۔

The post کلرکہار میں بیٹیوں نے والد کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2x04j5O