شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کا ٹیسٹ کرنے والا چیف کیمیکل ایگزامنر معطل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کا ٹیسٹ کرنے والا چیف کیمیکل ایگزامنر معطل

 کراچی: سندھ حکومت نے غیر روایتی طریقہ کار کے تحت شرجیل میمن سے ملنے والی بوتلوں کا ٹیسٹ کرنے والے چیف کیمیکل ایگزامنر زاہد انصاری کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرجیل میمن کے  کمرے سے ملنے والی بوتلوں کے کیمیکل جانچ  کرنے والے چیف کیمیکل ایگزامنر زاہد انصاری کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیرروایتی طریقہ کار کے تحت کیمیکل ایگزامینیشن پر ڈاکٹر زاہدا نصاری کو معطل کیا گیا جب کہ ڈاکٹر زاہد انصاری کو سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں معطلی کے دوران ہیڈ کوارٹر میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی جانچ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں  سندھ حکومت کے ڈاکٹرز اور عملے نے بغیر کسی کیمیکل کے بوتلوں کی جانچ کی، ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامینر نے دیگر عملے کے ہمراہ بوتلوں کا ٹیسٹ کیا اور صرف چند منٹوں میں رپورٹ مرتب کردی۔

ٹیسٹ کے دوران دونوں بوتلوں میں موجود مواد کو چکھ اور سونگھ کر جانچ کی گئی جب کہ صرف 2 بوتلوں کا کیمیائی تجزیہ کیا اور تیسری بوتل کا رپورٹ میں کہیں ذکر نہیں کیا،  چیف کیمیکل ایگزامنر کی رپورٹ کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

The post شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کا ٹیسٹ کرنے والا چیف کیمیکل ایگزامنر معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NPxfUB