ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی منتقل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی منتقل

 لاہور: ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج کیا جارہا ہے۔ نئے پروگرام کے تحت دو دن تاخیر کے ساتھ کراچی میں 24 ستمبر کو کھلاڑیوں کو پہپنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر ملکی کوچ رولنٹ اولٹمنز اور آسٹریلوی ٹرینر کے بھی جلد کیمپ جوائن کرنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اولٹمنز کی اہلیہ ان کے پاکستان آنے کی مخالفت کررہی ہیں تاہم ڈچ کوچ کو قومی ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پی ایچ ایف حکام کویقین ہے کہ رولنٹ پاکستانی ٹیم کے ساتھ معاہدہے کی مکمل پاسداری کریں گے، ان کا معاہدہ ورلڈ کپ تک کا ہے، ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن کے باوجود موجودہ صورت حال میں ہاکی فیڈریشن کوچ کی تبدیلی کی نہیں سوچ رہی اور حکام اولٹمنز کے خدشات کو دور کرنے پر تیار ہیں۔

مسقط عمان میں ایشیائی ممالک کی چیمپئَنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے ہورہا ہے، جس کی تیاریوں کے لیے ہاکی فیڈریشن حکام اور ٹیم انتظامیہ میں مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت،عمان، جاپان، ملائشیا اور جنوبی کوریا شریک ہیں۔ قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کوریا سے کھیلے گی،بیس اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

The post ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2znvJEf