سوکا فٹبال ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سوکا فٹبال ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگی

کراچی: پاکستان سوکا فٹبال ٹیم سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جمعے کو پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہورہی ہے۔

ٹیم منیجر زیب خان کے مطابق ٹیم کی پوری توجہ ایونٹ پر مرکوز ہیں اور ہر کھلاڑیوں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلیے بے چین ہے، ٹیم منیجر زیب خان ماضی میں کے الیکٹرک کی اس ٹیم کے منیجر تھے جو پاکستان پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی کراچی کی پہلی ٹیم تھی۔

زیب خان نے بتایا کہ ٹیم نے اس ایونٹ کیلیے بھرپور تیاریاں کی مکمل ہیں اور ان دنوں پریکٹس میچز میں اپنی شاندار کارکردگی سے ماہرین کو بیحد متاثر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر پریکٹس میچز کھیلنے کے ساتھ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

زیب خان نے مزید بتایا کہ پاکستان ٹیم ایک ایسے ایونٹ کا حصہ بننے جارہی ہے جہاں دنیائے فٹبال کی عظیم ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کیلیے اس ایونٹ کا حصہ بننا ہی کسی اعزاز سے کم نہیں۔ 32 ممالک کی ٹیموں پر مشتمل اس تاریخی اور یادگار ایونٹ میں پاکستان گروپ بی میں اسپین، مالڈوا اور روس کے ساتھ موجود ہے، فتح و شکست سے قطع نظر پاکستانی کھلاڑیوں کو ماڈرن فٹبال کا بھرپور تجربہ حاصل ہوگا۔

روانگی سے قبل نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان آفاق احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ایونٹ کے لیے بھرپور محنت کی ہے ، قوی امید ہے کہ اچھے نتائج پیش کریں گے، انھوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور ردھم میں ہیں، ایونٹ تجربہ میں اضافہ کا سبب بنے گا، ٹیم کوچ طارق لطفی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایونٹ میں کچھ بھی کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر قوم کی دعائیں شامل حال رہیں تو سرخرو ہوں گے، ایونٹ میں 32 ٹیموں کو 4،4 کے 8گروپس میں رکھا گیا ہے اور ہر گروپ میں موجود ٹیمیں اپنے گروپ کی تمام ٹیموں سے سنگل لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہوگی۔

ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کریں گی، بعدازاں مزید کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنائیں گی، 23 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی 15رکنی ٹیم میں لاہور کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ سیمی فائنل کھیلنے والی کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ایک ایک کھلاڑی کے علاوہ ایک اسٹریٹ چلڈرن کو فائنل اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے، پاکستان ٹیم آفاق احمد (کپتان)، حافظ محمد ولید، عمر جاوید، حیدر علی، سعد علی خان، زید محمود، عامر اقبال گوندل، عبدالحنان جاوید، زیبی خان، محمد زبیر عادل، (لاہور) ، محمد عالمگیر (پشاور)، محمد کاشف (کوئٹہ)، ظفر خان (کراچی) اور سمیر احمد (اسٹریٹ چائلڈ) پر مشتمل ہے جبکہ آفیشلز میں طارق لطفی (کوچ)، زیب خان (ٹیم منیجر)، شہروز رضوی (اسسٹنٹ منیجر) اور محمد آصف میڈیا منیجر شامل ہیں۔

 

The post سوکا فٹبال ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2PO15ZW