بھارتی سپریم کورٹ کا مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی ہٹانے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی سپریم کورٹ کا مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی ہٹانے کا حکم

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے سبراملہ مندر میں 10 سے 50 سال کے درمیان کی خواتین کے داخلے پر پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو خواتین کے لیے دروازے کھولنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کیرالہ میں واقع ہندوؤں کے مشہور مندر سبراملہ میں 10 سے 50 سال کے عمر کی خواتین کے داخلے پرعائد پابندی کو ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مندر ہندوؤں کے ایک دیوتا سے منسوب ہے جہاں سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے 5 کروڑ یاتری آتے ہیں۔

چیف جسٹس دیپک مشرا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارت کا آئین اپنے اپنے عقائد کو بلا تخصیص مرد و زن عمل کرنے کی آزادی دیتا ہے چنانچہ جنس کی بنیاد پر کسی پر پابندی لگانا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس لیے انتظامیہ خواتین کے داخلے پر عائد پابندی کو فوری طور پر ہٹائے۔

تین رکنی بینچ کی واحد خاتون جج اندو ملہوترا نے حیران کن طور پر پابندی ہٹانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مندر میں داخلے پر پابندی امتیازی سلوک کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ یہ پجاریوں کا انتظامی اور اپنے عقائد کے تحت کیا گیا ایک فیصلہ ہے جس میں عدالت کو مداخلت نہیں کرنا چاہیئے۔

تاہم بینچ کے دیگر دو اراکین چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس نریمان نے پابندی ہٹانے کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مرد خاتون دیویوں کی بُچا کرتے ہیں لیکن خواتین کو ہی مندر میں داخل ہونے سے روک دیتے ہیں۔ خاتون جج کی مخالفت کے باوجود اکثریتی فیصلے کو لاگو کیا جائے گا۔

The post بھارتی سپریم کورٹ کا مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی ہٹانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2QgUl7f