بھارت میں بی جے رہنما پر گائے کا حملہ سابق وزیر کی پسلیاں ٹوٹ گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت میں بی جے رہنما پر گائے کا حملہ سابق وزیر کی پسلیاں ٹوٹ گئیں

گاندھی نگر:  بھارتی گجرات کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر لیلا دھرو اگھیلا پر گائے نے حملہ کر دیا۔

جسے لیلا دھرو اگھیلا نے رومال لہرا کر بھگانے کی کوشش کی لیکن اس سے گائے کو کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ ان پر حملہ آور ہو گئی، جب وہاں لوگوں نے لیلا کو زخمی حالت میں دیکھا تو فورا اسپتال پہنچایا، ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور بتایا کہ چوٹ اندرونی ہے۔

پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے جسم میں خون جم گیا اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے، لیلادھر واگھیلا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ دوپہر میں وہ کبھی ٹہلنے کیلیے نہیں نکلا کرتے تھے لیکن گزشتہ روز جب ٹہلنے نکلے تو یہ واقعہ پیش آ گیا، واضح ہو کہ لیلادھر گجرات کی پاٹن لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور پنچ شیل پارک سوسائٹی میں رہائش پذیر ہیں، اس وقت گاندھی نگر میں واقع اپولو اسپتال میں ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں علاج جاری ہے۔

The post بھارت میں بی جے رہنما پر گائے کا حملہ سابق وزیر کی پسلیاں ٹوٹ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2oxMmH9