لندن: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی برطانیہ میں بھی مقبول ہوگئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاورزلمی کی لندن کی سڑکوں پر دوڑتی مشہور بس سروس پر پشاور زلمی کے لوگوز کی برانڈنگ کی گئی ہے۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن اپنے فینز کی بدولت پاکستان سپر لیگ اور کرکٹ کے میدانوں میں ترقی کی نئی منزلیں طے کررہی ہے۔ لندن کی مشہور بسوں پر پشاور زلمی کی برانڈنگ، زلمی لوگو کی لندن بسز پر برانڈنگ پاکستان اور افواج پاکستان کو خراج تحسین ہے۔
جاوید آفریدی نے کہا لندن جیسے شہر میں وہاں کی بسوں پر پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی برانڈنگ نہ صرف پشاور زلمی بلکہ پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ کے لیے باعث فخر ہے اور اس سے پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کو نئی پہچان ملے گی۔
دوسری جانب لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نےیہ سب دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے، پاکستان کے معروف اسپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے بھی لندن میں موجودگی کے دوران ان بسز کی تصاویر لیں اور فخر سے ٹوئٹر پر شئیر کیں اور چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو مبارکباد دی۔
The post پشاور زلمی لندن میں بھی مقبول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2QePa8v