کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، شہبازشریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، شہبازشریف

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنے شیر دلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

مسلم لیگ(ن)کے صدراور قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو دھمکی دیتے ہوئے ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیے تھی،پاکستان ہماری ماں دھرتی ہے، اس کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کے لئے فوج اور عوام ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپورجواب دیں گے، ترجمان پاک فوج

انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی نہ رہے پاک فوج عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ہم بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے اور پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے،کسی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنے شیر دلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیا میں امن اور خطے میں ترقی کی دشمن ہے،بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کولگام دیتے ہوئے خطے کو بے امنی کی بھینٹ نہ چڑھائے۔

The post کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MUOLFm