پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

دوحا: پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

دوحا میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے فریم میں بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی پر 110-2 پر قابو پایا، محمد آصف اچھی فارم میں نہیں تھے، ملکیت سنگھ نے انہیں 81-47 سے زیر کرلیا۔

ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 72-70 سے برتری حاصل کرلی، پنکج ایڈوانی نے 68 کا فریم کھیلتے ہوئے آصف کو ہرا کر مقابلہ 2-2 کردیا، فیصلہ کن فریم میں بابر مسیح نے ملکیت سنگھ کو 39-18 سے زیر کرتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل کا حقدار بنادیا۔

The post پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2zncLgY