اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بات کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں امن عمل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا وزرائے خارجہ مذاکرات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے لیے امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بھی بات کی گئی۔ مائیک پومپیو کی زیر قیادت وفد میں امریکی فوج کے جنرل جوزف ڈنفورڈ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو دفتر خارجہ پہنچے جہاں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پاک امریکا تعلقات کو ازسرنو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کرنا نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
The post وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، آرمی چیف بھی شریک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Q3TmIl