راولپنڈی: حکومت نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں اساتذہ پر دوران کلاس اور اسٹاف روم میں دفتری اوقات کار کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
وزارت تعلیم نے اس بابت باقاعدہ سرکلر جاری کرتے ہوئے ضلعی تعلیمی افسران کو اس فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ حکومت کو شکایات تھیں کہ ٹیچرز تدریس کے بجائے کلاس رومز میں فون استعمال کرتے ہیں اور وٹس ایپ پر مسیجنگ یا گیم کھیلے جاتے ہیں جس پر یہ اقدام کیا گیا۔
اس کے علاوہ طلبا و طالبات بھی اسکول میں موبائل نہیں لاسکیں گے جو طالبعلم یا طالبہ موبائل فون اسکول لائے وہ ضبط کر لیے جائیں گے۔
The post اساتذہ اور طلبہ پر اسکول میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Cu9kZw