دورہ سری لنکا میں عادل رشید انگلینڈ کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، شین وارن - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دورہ سری لنکا میں عادل رشید انگلینڈ کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، شین وارن

لندن: آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا کے دوران عادل رشید انگلینڈ کیلیے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔

شین وارن کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا کے دوران عادل رشید انگلینڈ کیلیے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے تاہم اس کے ساتھ انھوں نے انگلش کپتان جوئے روٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے لیگ اسپنر پر اعتماد بھی برقرار رکھیں، اسی سے ان کا اعتماد بلند رہے گا۔

وارن کہتے ہیں کہ انگلینڈ کو اپنے لیگ اسپنر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے جوکہ ایک بار پھر ٹیم میں واپس لوٹ چکے اور سری لنکا میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران روٹ نے عادل رشید سے صرف 87 اوورز کرائے جبکہ ان کے برعکس آف اسپنر معین علی نے دو میچز میں 76 اوورز کرائے۔

 

The post دورہ سری لنکا میں عادل رشید انگلینڈ کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، شین وارن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2D2LO64