افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج سے ایونٹ کے اہم مرحلے سپر فور کا آغاز ہوگیا ہے جس پہلا میچ پاکستان اور افغانستان جب کہ دوسرا میچ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہے۔ سپر فور کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے تھے جب کہ افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیل کر پاکستان کو شکست دیں گے۔ قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عامر، شاداب خان اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے محمد نواز، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ہانک کانگ کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز ایشیا کپ میں افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی اور افغانستان اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔

The post افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NwjcHd