ایشیا کپ سے باہر کیے جانے پر حفیظ کا احسان مانی کو شکایتی خط - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشیا کپ سے باہر کیے جانے پر حفیظ کا احسان مانی کو شکایتی خط

 لاہور: محمد حفیظ نے ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم سے باہر کیے جانے پر بورڈ سربراہ کو شکایتی خط لکھ دیا۔

ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم سے باہر کیے جانے پر محمد حفیظ نے بورڈ سربراہ احسان مانی کو شکایتی خط لکھ دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی اچھی کارکردگی کے باوجود جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب

چیئرمین پی سی بی کے نام خط میں محمد حفیظ نے موقف اپنایا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اس طرح کا رویہ ایک سینئر کرکٹر کے ساتھ کیوں رکھا جارہاہے، اگر نہیں کھلانا تو پھر واضح طور پر بتادیا جائے تاکہ عزت کے ساتھ الگ ہوجاؤں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کی طرف سے کرکٹر کو آئندہ سیریز میں کھلانے کی یقین دہانی نہ ہوئی تو وہ چند روز میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو لکھے گئے خط میں گلے شکوے کرنے والے محمد حفیظ کا نام ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، وہ اس بات پر ناراض ہیں کہ پہلے انہیں زمبابوے ٹور کا حصہ نہیں بنایا گیا، اب ایشیا کپ جیسے اہم ایونٹ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حفیظ کے ڈگمگاتے کیریئر پر ایک اور کاری ضرب لگ گئی

حفیظ اس سے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے سے بی کیٹگری مین تنزلی پر بھی اپنے غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔ اب ایک بار پھر ٹیسٹ اوپنر اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر خفا ہیں۔

The post ایشیا کپ سے باہر کیے جانے پر حفیظ کا احسان مانی کو شکایتی خط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2MRbmYz