ایران میں فوجی پریڈ پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد اہلکار ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایران میں فوجی پریڈ پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد اہلکار ہلاک

تہران: ایران میں فوجی پریڈ پر مسلح افراد کے حملے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی شہر اھواز میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجی پریڈ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ اب تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ پریڈ جاری تھی کہ اچانک فوجی وردیوں میں ملبوس متعدد مسلح افراد نے اسٹینڈ کے پیچھے سے فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ملزمان اور فورسز کے درمیان جھڑپ تقریبا 10 منٹ تک جاری رہی۔ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے  سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

The post ایران میں فوجی پریڈ پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2NuvKz5