تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرا ہیں، بلاول بھٹو - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرا ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرا ہیں۔

امن کے عالمی دن پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ زمین پر امن ہی انسان کے آگے بڑھنے اور ترقی کی واحد ضمانت ہے، دنیا کو ناانصافیوں، امتیازی سلوک اور مظالم کے خلاف لڑنا ہوگا، غریب، محروم طبقات، بے آواز و بے بس لوگوں کے لئے آواز اٹھانی ہوگی، عالمی برادری کو ترقی پذیر ملکوں میں جمہوریت کو فروغ دینے پر زور دینا ہوگا۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،  تشدد اور دہشت گردی ناصرف پاکستان بلکہ عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرا ہیں، انسانی حقوق کا تحفظ ہم سب کا انفرادی ہی نہیں اجتماعی ذمہ داری بھی ہے، عالمی برادری کو مختلف معاشروں میں مساوات اور شفافیت کو فروغ دینا ہوگا، وہ معاشرے جہاں بے چینی، مختلف نوعیت کی کشیدگی اور تنازعات پائے جاتے ہیں انہیں دور کرنا ہوگا۔

The post تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرا ہیں، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NrVWtT