امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک

میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ کی ہارفورڈ کاؤنٹی میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ایبرڈین کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے مصروف صنعتی ایریا میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ایک عینی شاہد نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ فائرنگ ’رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر‘ کے بالکل قریب ہوئی ہے، گولیاں چلتے ہی بھگدڑ مچ گئی اور لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں محفوظ جگہ کی تلاش میں لگ گئے۔

ہارفورڈ شیرف نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کررہے ہیں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ لوگ اس علاقے سے دور رہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا تاہم مسلح شخص کے مارے جانے یا گرفتار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، وقوع پر پڑی لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

The post امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2MPoU1V