ریڈ کارڈ دکھانے پر کرسٹیانو رونالڈو زار و قطار رو پڑے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ریڈ کارڈ دکھانے پر کرسٹیانو رونالڈو زار و قطار رو پڑے

بارسلونا: یوئیفا چیمپئنز لیگ کے آغاز میں ہی امپائر کی جانب سے ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر جانے کا کہنے پر کرسٹیانو رونالڈو رو پڑے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کا آغاز شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے خوشگوار ثابت نہیں ہوا۔ اطالوی فٹبال کلب یووینٹیس سے اپنے ڈیبیو میچ میں پرتگالی فٹبالر کو کھیل کے پہلے ہاف میں ہی ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردیا گیا۔

Ronaldo 4

اسٹار فٹبالر رونالڈو اور اطالوی فٹبال کلب یووینٹیس کے کھلاڑیوں نے ریفری کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مخالف ٹیم کا دفاعی کھلاڑی خود زمین پر گرا اور زخمی ہونے کی اداکاری کر رہا تھا۔ رونالڈو نے اسے اُٹھانے کے لیے سر پر ہاتھ رکھا تھا۔

Ronaldo 6

اطالوی کھلاڑیوں کے احتجاج پر ریفری نے گراؤنڈ کے کنارے پر موجود معاون ریفری سے بھی مشاورت کی اور معروف فٹبالر کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر جانے کے لیے مجبور کردیا۔

Ronaldo 1

کھیل کے پہلے ہاف میں گراؤنڈ سے باہر ہونے پر سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دل برداشتہ ہو گئے اور زار و قطار رونے لگے۔ اُن کی آںکھوں میں آنسو آگئے اور چہرہ غم کی تصویر بن گیا۔ وہ کچھ دیر کے لیے سر پکڑ کر اسٹیڈیم میں ہی لیٹ گئے۔

Ronaldo 5

ریفری کے فیصلے پر کرسٹینا رونالڈو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ اس موقع پر شائقین نے نعرے بازی بھی کی اور مداحوں نے ریفری کے متنازعہ فیصلے پر جملے بھی کسے۔

Ronaldo 3

اہم میچ کے ریفری فلیکس بریچ نے اپنے معاون ریفری سے مشاورت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کو اس وقت سرخ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے بھیجا جب کہ معروف فٹبالر نے مخالف ٹیم ولینشیا کے دفاعی کھلاڑی جیسن موریلو کے بال پکڑ کر گیند چھیننے کی کوشش کی۔

Ronaldo 2

رونالڈو بوجھل قدموں کے ساتھ گراؤنڈ سے باہر جانے لگے تو شائقین نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور نشستوں سے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ رونالڈو گراؤنڈ سے باہر آکر بھی اپنے کوچ اور ساتھیوں سے مل کر روتے رہے۔

Ronaldo 7

تاہم پہلے ہی میچ میں باہر ہونے والے غم زدہ کرسٹیانو رونالڈو کو اُن کی ٹیم نے جیت کا تحفہ دے کر خوش کر دیا۔ رونالڈو کی ٹیم دس کھلاڑیوں سے کھیلنے کے باجود 2 گول کرنے میں کامیاب ہو گئی جب کہ مخالف ٹیم کے ہر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔

کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کیریر میں 11 مرتبہ ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اسٹار فٹبالر کو چیمپئن لیگ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا ہو۔ رونالڈو کی کلب ٹیم یووینٹیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ کیا یہ ایسا فاؤل ہے جس پر ریڈ کارڈ دکھایا جائے۔

The post ریڈ کارڈ دکھانے پر کرسٹیانو رونالڈو زار و قطار رو پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2PRt9vH