پنجاب میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کا فیصلہ، کمشنرکی پوسٹ ختم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کا فیصلہ، کمشنرکی پوسٹ ختم

 لاہور:  پنجاب میں موجودہ بلدیاتی نظام کو ختم کرنے کیلیے نیا بلدیاتی ایکٹ 2018 لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے تحت کمشنرز کی پوسٹ ختم کر کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت تمام ادارے کیے جائیں گے جو سب میئر یا ناظم کو جوابدہ ہوں گے، یونین کونسلوں کی تعداد کم نہیں ہو گی۔ پولیس کو بلدیاتی نظام سے علیحدہ رکھا جائے گا۔

صوبائی یا وفاقی حکومت براہ راست مداخلت نہیں کرے گی، چیک اینڈ بیلنس کیلیے مضبوط لوکل گورنمنٹ کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے، اضلاع کی سطح پر میونسپل سروسز اورترقیاتی ادارے ایک ہی جگہ کام کریں گے اور جوابدہ بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کیلیے کام بڑی تیزی سے جاری ہے تاکہ نئے بلدیاتی نظام کو اس کی اصل شکل میں بحال کروایا جاسکے۔

The post پنجاب میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کا فیصلہ، کمشنرکی پوسٹ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2oAmWIY