لوئر دیر؛ اسکول طالبہ سے زیادتی پر بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لوئر دیر؛ اسکول طالبہ سے زیادتی پر بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

دیر لوئر: اسکول کی طالبہ سے زیادتی کے الزام میں بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

لوئر دیر کے علاقے ماندیش بلامبٹ میں 14 سالہ طالبہ سے زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا۔ 25 سالہ بااثر ملزم نے اسلحہ کے زور پر طالبہ کو قبرستان میں لے جا کر زیادتی کی۔ تاہم جب متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچے تو خیبرپختون خوا پولیس نے بااثر ملزم کے دباؤ میں آکر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

علاقہ عمائدین متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے تھانہ خال پہنچے اور پولیس پر دباؤ ڈالا جس پر واقعے کے 3 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے باوجود پولیس نے تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ متاثرہ بچی مقامی گرلز مڈل اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ مقامی عمائدین کے مطابق متاثرہ گھرانہ غریب ہے ، اس لیے اس کا مقدمہ درج کرنے میں پولیس ٹال مٹول کرتی رہی۔

The post لوئر دیر؛ اسکول طالبہ سے زیادتی پر بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MOMIrw