ایران کے منی چینجرز کو غیر ملکی کرنسی درآمد کرنے کی اجازت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایران کے منی چینجرز کو غیر ملکی کرنسی درآمد کرنے کی اجازت

تہران: ایرانی حکومت نے کرنسی ایکسچینج کے مقامی اداروں کو بیرون ملک سے غیر ملکی کرنسی کے بینک نوٹس کی درآمد کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس ایرانی کرنسی اپنی دو تہائی قدر کھو کر گزشتہ ہفتے ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور ایک امریکی ڈالر 1.5 لاکھ ایرانی ریال کے مساوی ہو گیا۔

تاہم گزشتہ روز کاروبار کے دوران یہ قیمت 1.3 لاکھ ریال تک آ گئی۔ ایرانیوں کی ایک بڑی تعداد کو یہ اندیشہ ہے کہ جوہری معاہدے سے واشنگٹن کی علیحدگی اور تہران پر امریکی پابندیوں کا دوبارہ عائد ہونا ، ایران کی تیل اور دیگر اشیا کی برآمدات پر کاری ضرب ثابت ہو گا۔

The post ایران کے منی چینجرز کو غیر ملکی کرنسی درآمد کرنے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Nt3vzM