اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے منشیات کیس میں قید 10سالہ بچے کو رہا کر دیا۔
عدالت عظمیٰ نے منشیات کیس میں 10سالہ بچے کو 11سال بعد رہا کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ماتحت عدلیہ کو کمسن بچوں کے زیر التوامقدمات جلد نمٹانے کاحکم دیاہے۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم منشیات برآمدگی کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے جہلم کے بچے محمد عدنان کے مقدمہ میں جاری کیا ہے۔
گزشتہ روز جاری کیے گئے جسٹس گلزاراحمد کے تحریرکردہ فیصلے میں قراردیا ہے کہ کم سن بچوںکی سزا کے خلاف اپیلوں کو ترجیحی بنیاد پر سن کر نمٹایا جائے، تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرار جووینائل عدالتوں کو ضروری ہدایات جاری کریں اور جووینائل کورٹ کم سن بچوں کے مقدمات پر فوری فیصلے یقینی بنائیں۔
سپریم کورٹ نے اپنے 2صفحات کے تحریری فیصلے میں آبزرویشن دی ہے کہ عدالت دکھی ہے کہ نامکمل تحقیقات کی وجہ سے کم سن عدنان11 سال جیل میں رہا، ٹرائل کورٹ نے کئی قانونی ضابطوں کو نظر انداز اور فیصلے میں تاخیر کی۔
The post منشیات برآمدگی کیس میں قید بچے کو رہا کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xNSeB1