اسلام آباد: چیف سیکرٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی میڈیکل رپورٹس کو مشکوک قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں غیر فعال ٹربیونلز کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیف سیکرٹری سندھ کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں چیف سیکرٹری سندھ نے لیبارٹری رپورٹس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے رپورٹس میں ٹمپرنگ (گڑبڑ) ہوئی ہے، ہمارے پاس سب جیل اور اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے تاہم معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شرجیل میمن کے کمرے پرچھاپہ، شراب ومنشیات برآمد
چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شرجیل میمن کے خون میں الکحل شامل نہیں، میڈیکل رپورٹ
شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں کے معاملے کے بعد سابق وزیراطلاعات سندھ کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لیے گئے تھے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر شامل نہیں ہے۔
The post چیف سیکرٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون کی رپورٹس کو مشکوک قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LXY07k