بنگلادیش کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بنگلادیش کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

 دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور پہلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کی بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایونٹ کے اہم مقابلے میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بالنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی،ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ اس میدان پر ہم نے کچھ میچز کھیلے ہیں اور ہمارے کھلاڑی لائٹس میں ہدف کا تعاقب کرنا پسند کرتے ہیں اور یہی ہماری ٹیم کی مضبوطی بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقابلے کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زخمی پانڈیا کی جگہ اسپنر جدیجا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آج کا میچ ایونٹ کا اہم مقابلے ہے اس میچ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تجربہ کار بیٹسمین مشفق الرحیم کو واپس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، آرام کے غرض سے مشفق الرحیم کو ڈراپ کیا گیا  تھا جب کہ  دوس مستفیزر کو بھی فائنل الیون کا  حصہ بنایا گیا ہے۔

The post بنگلادیش کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2DlEfYB