ایشین بینچ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے گولڈ، سلوراوربرانز میڈل جیت لیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین بینچ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے گولڈ، سلوراوربرانز میڈل جیت لیے

دبئی: ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔

دبئی میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ کے پہلے روز ورنیکا سہیل نے جونئیر کیٹیگری میں47 کلو گرام مقابلے میں پاکستان کے لئے سونے کا یہ تمغہ اپنے نام کیا۔

اس ایونٹ میں 9 خواتین پاور لفٹرز پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ جن میں 4 سہیل سسٹرز بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے 4 مرد پاور لفٹرز بھی ان مقابلوں میں میڈلز جیتنے کا عزم رکھتے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی گولڈ میڈلسٹ ورنیکا سہیل کا کہنا ہے کہ وہ ملکی پرچم بلند کرنے پر بہت خوش ہیں اسی طرح مواقع ملتے رہے تو وہ دوسرے بین الاقوامی  مقابلوں میں بھی میڈل جیت سکتی ہیں۔

دوسری جانب دواور پاکستانی پاور لفٹرز نے بھی میڈل جیتے، رابعہ شہزاد نے52 کلوگرام میں سلور اور سیبل سہیل نے سینئر کیٹیگری کے 47 کلو وزن میں برانز میڈل جیتا۔

The post ایشین بینچ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے گولڈ، سلوراوربرانز میڈل جیت لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2MT8rtm