امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف دیرپا اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔
مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سنبھالنے اور ادارے مضبوط کرنے کے عزم پر مبارک باد دی۔
اعلامیہ کے مطابق مائیک پومپیو نے پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں نئی حکومت کو پرُامن انتقال اقتدار کا خیر مقدم کیا۔
Readout of @SecPompeo & @thejointstaff's meetings w/ PM @ImranKhanPTI, FM Qureshi, & Gen. Bajwa. The Secretary emphasized #Pakistan’s important role in negotiated peace in #Afghanistan & need for sustained, decisive measures against terrorists & militants threatening the region. pic.twitter.com/o1YouVt0Z3
— Heather Nauert (@statedeptspox) September 5, 2018
امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق مائیک پومپیو نے مختلف شعبوں میں تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات کی جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کو خطے کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے خلاف دیرپا اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زوردیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط تعاون کی امید کا اظہار کیا۔
The post پومپیو نے پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زور دیا، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2wLVxYT