انجمن تاجراں نے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

انجمن تاجراں نے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کردیا

لاہور: انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے کی بجائے اسے 0.4 فیصد سے 0.6 فیصد بڑھانے کو مایوس کن اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے ضمنی بجٹ میں بینک ٹرانزیکشن پر عائد وِدہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے کی بجائے اسے 0.4 فیصد سے 0.6 فیصد بڑھانے کو مایوس کن اور افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے دار اور ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا عزم دکھانے والی اس حکومت کے تمام نعرے خاک ہو گئے ہیں۔

 

تاجر کل بھی اپنے ہی پیسوں کے لین دین پر عائد اس ظالمانہ وِدہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے تھے اور آج بھی اسے تسلیم نہیں کرتے۔ یہ حکومتی غنڈہ ٹیکس ہے جس کے خلاف جلد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اور اس حوالے سے ملک کے تمام چیمبرز اور انجمن تاجران ایک پیج پر ہیں۔

خالد پرویز نے کہا حکومت نے 178 ارب کے نئے ٹیکس لگا کر ایسا بم گرایا ہے جس سے غریب، مڈل کلاس اور امیر کسی طبقے کے لیے خیر نہیں ہے۔ گیس چوری روکنے کی بجائے اس کی قیمت بڑھا دینا آسان حل سمجھا گیا ہے۔ ٹیکس چوروں کو پکڑنے، اسمگلنگ کو روکنے اور کرپشن پر قابو پانے کے لیے عملی اقدام کرنے کی بجائے اضافی ٹیکس لگا دیے گئے ہیں جن کی بزنس کمیونٹی مذمت کرتی ہے۔

 

The post انجمن تاجراں نے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2xAs9Ve