نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹراورکانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جذبہ خیر سگالی پر کسی کو سوال نہیں اٹھانا چاہیے۔
سابق بھارتی کرکٹراورکانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھونے ضلع نارووال میں واقع کرتارپورصاحب کا راستہ کھولنے پروزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جذبہ خیرسگالی پر کسی کو سوال نہیں اٹھانا چاہیے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان ایک قدم چلا ہے تو بھارت بھی قدم اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں: سدھو جنرل قمر جاوید باجوہ کے گرویدہ
نوجوت سدھونے کہا کہ پاکستان سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسی میں کبھی مداخلت نہیں کی جب کہ مذہب کے معاملے پرسیاست کرنا ٹھیک نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات بہتر کرنے پر یقین پختہ ہوا، سدھو
اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد ہی بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپوربارڈر کھول دے گا جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیرگرودوارہ دربار صاحب کے درشن کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹروزیراعظم پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی دعوت پر پاکستان آئے تھے جہاں اُن کی ملاقات پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ سے ہوئی تھی۔
The post عمران خان کے جذبہ خیرسگالی پرکسی کوسوال نہیں اٹھانا چاہیے، نوجوت سدھو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2oMDkGr