ویم الدخیل سعودی تاریخ کی پہلی خاتون نیوز کاسٹربن گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ویم الدخیل سعودی تاریخ کی پہلی خاتون نیوز کاسٹربن گئیں

ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر خاتون نیوز کاسٹر کو متعارف کرادیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ویم الدخیل نامی خاتون کو سرکاری ٹی وی چینل کے مرکزی خبرنامے میں خبریں پڑھنے والی پہلی نیوز کاسٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

الدخیل مرد نیوز اینکر کے ساتھ سعودیہ ٹی وی چینل پر رات کو نشر ہونے والے خبرنامے میں شریک تھیں۔

سعودی شہری یہ منظر دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے اس پیش رفت کو خواتین کے لیے سنگ میل قرار دیا۔

The post ویم الدخیل سعودی تاریخ کی پہلی خاتون نیوز کاسٹربن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2xxvhSz