جکارتا: 18 ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ تقریب جکارتہ میں ختم ہوگئی میگا ایونٹ کا فاتح چین کو قرار دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 18 ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ تقریب انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ ایونٹ میں چین 132 طلائی اور مجموعی طور پر 289 تمغوں کے ساتھ فاتح رہا جب کہ جاپان 205 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 4 برانز میڈلز کے ساتھ 34 ویں نمبر پر رہا۔
اختتامی تقریب گیلورا بنگ کارنو اسٹیڈیم اوتاما میں منعقد ہوئی، جکارتہ میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش کے باوجود ہزاروں تماشائیوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی جہاں آتشبازی اور لیزر شو کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جبکہ موسیقی پر فنکاروں نے دلفریب ثقافتی رقص بھی پیش کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: جاپان نے ہاکی میں ڈبل گولڈ جیت کر تاریخ رقم کردی
پاکستان کی جانب سے سیلنگ ٹیم کے مجیب اللہ قومی پرچم کے ساتھ ڈپٹی چیف ڈی مشن منصور احمد خان، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہمراہ گراﺅنڈ میں داخل ہوئے۔ تقریب میں انڈونیشیا کے وائس پریذیڈنٹ جوزف کلّا، اولمپک کونسل ایشیا کے صدر احمد الفہد الاحمد الصباح، انڈونیشیا اولمپک کمیٹی کے صدر ایرک توہر، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود سمیت کئی اہم شخصیات بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایشین گیمز ہاکی؛ بھارت نے پاکستان کو ہرادیا
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈودو لومبوک میں آنے والے زلزلے کی امدادی کاروائیوں میں مصروفیت کی وجہ سے اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔
The post ایشین گیم کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، چین فاتح قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2LPMP0k