پاکستان کو خطے میں امن اوربھارت کو سیاست کی فکرہے، وزیرخارجہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کو خطے میں امن اوربھارت کو سیاست کی فکرہے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خطے میں امن و استحکام اور بھارت کو سیاست کی فکر ہے۔

بھارت کی جانب سے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کرنے پر ایکسپریس نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات سے انکار پر حیران ہوں اور تعجب بھی ہوا، لگتا ہے بھارت میں گھبراہٹ کی لہر پیدا ہوئی ہے، اور ملاقات سے پہلے ہی بھارت کے قدم ڈگمگا گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات طے کرکے مُکرگیا

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے کی بہتری چاہتا ہے، بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے باوجود آگے بڑھانا چاہتے ہیں اسی لئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا اور بھارت کو مثبت پیغام دیا، لیکن بھارت کی ترجیحات کچھ اور ہی ہیں، ہمیں خطے میں امن و استحکام اور بھارت کو سیاست کی فکر ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت نے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے، دہائیوں سے الجھے مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے،  پاکستان نے بھارت کو ہر بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن افسوس ہے بھارت کی جانب سے کبھی مثبت جواب نہیں دیا گیا اور ایک بار پھر بھارت کی جانب سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے ثبوت ہیں جو مذاکرات میں  بھارت کی جانب سے مداخلت کر رہے ہیں، بھارت کی سیاست تقسیم دکھائی دے رہی ہے اور لگتا ہے بھارت میں اگلے انتخابات کی تیاری ہورہی ہے۔

The post پاکستان کو خطے میں امن اوربھارت کو سیاست کی فکرہے، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PVQmg3