برلن: کینیا کے ایتھلیٹ الیوڈ کپچوج نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، اتوار کو برلن میں منعقدہ میراتھن میں انھوں نے 42.195 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے ایک منٹ اور 38 سیکنڈز میں طے کیا۔
کپچوج اس سے قبل اولمپکس میں بھی طلائی تمغہ حاصل کرچکے ہیں، انھوں نے حالیہ میراتھن میں اپنے ہم وطن ڈینس کمیٹو کا ریکارڈ توڑا ہے جو انھوں نے 4 سال قبل بنایا تھا، 33 سالہ الیوڈ کپچوج نے سابقہ ریکارڈ کے مقابلے میں ایک منٹ اور 18 سیکنڈز کی برتری حاصل کی، عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد کپچوج کا کہنا تھا کہ میں اس کامیابی پر حیران نہیں ہوا کیونکہ میں نے اس ریس کی بہت عمدہ تیاری کی تھی اور مجھے یقین تھا کہ میں ریس میں کامیابی حاصل کرلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ میں نے بالآخر عالمی ریکارڈ بنایا ہے اور خود پر ہمیشہ بھروسہ کیا ہے۔
الیوڈ کپچوج کا شمار دور حاضر کے بہترین ایتھلیٹس میں ہوتا ہے،انھوں نے2013 میں ہیمبرگ میں میراتھن ریسنگ کا آغاز کیا تھا اور اب وہ میراتھن ریسنگ میں ایک اہم نام ہیں، اس سے قبل وہ ٹریک ریسنگ میں 2008 اور2004 کے اولمپکس مقابلوں میں کانسی اور چاندی کے تمغے جیت چکے تھے۔ 2003 اور سنہ 2007 کے عالمی مقابلوں میں انھوں نے طلائی اور چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔
The post کینیا کے ایتھلیٹ الیوڈ کا میراتھن میں ورلڈ ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Qv4HBv