دوست نواز پالیسیوں کو ختم کرنا ہوگا، نوید عالم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دوست نواز پالیسیوں کو ختم کرنا ہوگا، نوید عالم

 کراچی:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک سابق اولمپئن نوید عالم نے پی ایچ ایف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پرکہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک ادارہ ہے۔

جس کو ذاتی خواہشات پر نہیں بلکہ کارکردگی پر چلایا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ دوست نواز پالیسیوں کوبھول کرقومی کھیل کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جاتا تو بہتر ہوتا، شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کو اہمیت دینا نہیں چاہتا، شوکازنوٹس ایک مزاحیہ تحریر ہے جس کا جواب کانگریس میٹنگ میں دونگا، انھوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی ٹیم کی بری کارکردگی پرتمام کانگریس ممبران کواعتماد میں لے لیا گیا ہے، ہم پاکستان ہاکی کی بہتری چاہتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت اسپورٹس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قومی کھیل کی بحالی اور ترقی کا سفرطے کریں گے۔

کانگریس ممبراولمپئن نوید عالم نے کہا کہ اب ذمہ داروں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپنے مفادات کے لیے عہدوں پر قابض رہنا ہے یا پھر قومی کھیل کا درد رکھنے والوں کے ہاتھوں میں پی ایچ ایف کی باگ ڈور سونپنی ہے، سیکریٹری پی ایچ ایف شہبازسینئر کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ان سے جو توقعات تھیں وہ بالکل اس پر پورا نہں اترسکے، انھیں اب خود ہی تمامترناکامی قبول کرتے ہوئے الگ ہوجانا چاہیے تاکہ اس سیٹ پر بہتر ورکنگ کرکے ہاکی کی نیک نامی کو بحال کیا جاسکے، صدر خالد سجاد کھوکھرکواب سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈیولپمنٹ پی ایچ ایف اولمپئن نوید عالم نے کہاکہ صدر پی ایچ ایف کی ہدایات پر پیر تک خاموش ہوں، منگل کو پریس میڈیا کانفرنس کرونگا جس میں پاکستان ہاکی کے زوال کے محرکات، اقربا پروری، بے ضابطگیوں، جانبدارانہ پالیسیوں، خلاف آئین اقدامات اور مارکیٹنگ افیئرز سے متعلقہ کئی اہم معاملات سے پردہ اٹھائیں گے۔

The post دوست نواز پالیسیوں کو ختم کرنا ہوگا، نوید عالم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2MhwzFG