پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ میں کرپشن کے شواہد نیب کے حوالے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ میں کرپشن کے شواہد نیب کے حوالے

لاہور  : پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کے دوران اہم شواہد اینٹی کرپشن اورنیب کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔

پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سید شہباز بخاری نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مختلف منصوبوں میں کرپشن اور بدعنوانی کے ثبوت اینٹی کرپشن اور نیب کے حوالے کردیئے ہیں۔

سید شہباز بخاری نے بتایا کہ پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلمپنٹ بورڈ کے زیرانتظام خضرآباد فارم میں جانوروں کی خریداری میں کرپشن کی گئی، درختوں کی فروخت میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی اسی طرح فارم کے لیے بکریاں ، بھیڑیں اور دیگر جانور مہنگے داموں خرید کر کئی گنا کم قیمت پر بیچے گئے۔ بورڈکی پبلسٹی کا ٹھیکہ جعلی کمپنی کودیا گیا جس نے لاکھوں کا ٹیکہ لگایا، سرکاری گاڑیاں افسروں کے گھروں میں استعمال ہورہی تھیں جو اب واپس منگوالی گئی ہیں۔

سید شہباز بخاری نے بتایا کہ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی طرف سے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں لگائی گئی دودھ کی خودکار مشین بھی بند پڑی ہے، ترکی کی ایک کمپنی نے 8 لاکھ روپے مالیت کی مشین تحفے میں دی تھی مشین کی تقریبات رونمائی پر21 لاکھ سے زائد خرچ آیا، خضرآباد فارم کے منیجر محمد فاروق کو کرپشن کیسز کی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے مگر وہ ابھی تک چارج نہیں چھوڑ رہے اور الٹا محکمے کو بلیک میل کررہے ہیں ، منیجرنے چارج چھوڑنے کی بجائے لاہورمیں دودھ کی سپلائی بند کردی ہے۔

The post پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ میں کرپشن کے شواہد نیب کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2N28sjx