پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں نئے آئی جیز کا تقرر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں نئے آئی جیز کا تقرر

 اسلام آباد: حکومت نے پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں نئے آئی جیز کو مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں نئے آئی جیز کی تقرری کردی گئی۔ کلیم امام کو آئی جی سندھ اور محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی کے عہدے پر موجود صلاح الدین کو ایک بار پھر آئی جی خیبر پختون خوا مقرر کردیا گیا ہے۔

کلیم امام کو پنجاب سے سندھ، محمد طاہر کو کے پی سے پنجاب تعینات کیا گیا ہے جب کہ سندھ میں تعینات آئی جی امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں نئے آئی جیز کا تقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CqWD1w