کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی میں تین روز کی توسیع

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں تین روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں تین روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی تجہیز و تدفین میں شرکت کے لیے رات گئے تینوں قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پے رول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی سمری وزیراعلی آفس کو ارسال کی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

گزشتہ روز صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے تینوں قیدیوں کی 5 روز کے لیے رہائی کی درخواست کی تھی کیونکہ میت لندن سے واپس لانے اور تدفین میں کم از کم تین دن لگیں گے، تاہم پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر تینوں قیدیوں کو 12 گھنٹے کے لیے رہائی کی اجازت دی تھی جس میں آج مزید تین روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر پیرول پر رہا

محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی عمرہ کے تین کمروں کو سب جیل قرار دے دیا ہے جس کی وجہ سے تینوں قیدی اپنے اپنے کمروں میں محدود رہنے اور جیل قوائد کے پابند ہیں۔ تینوں کو ایک دوسرے کے کمرے میں جانے کے لیے بھی جیل حکام کی اجازت درکار ہے۔ جاتی امرا کی سیکیورٹی پر بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کینسر کے باعث لندن کے اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔

The post نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی میں تین روز کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2x4GREk