پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بحال کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بحال کردی

کراچی: پی ایس او نے پی آئی اے کے جہازوں کو تیل کی سپلائی بحال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی فضائی کمپنی کو ایندھن کی فراہمی بند کردی تھی جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں، تاہم اب پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی کا تنازع حل ہوگیا ہے اور پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بحال کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایندھن نہ ہونے پر پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ

ایندھن کی فراہمی کے لیے پی ایس او نے 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا جس پر پی آئی اے نے پی ایس او کو 30 کروڑ روپے ادا کر دیے ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ اب پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی کی جائے گی جس سے واجبات میں کمی ہوگی اور قرضہ اتر جائے گا۔

The post پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بحال کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NwMK7J