وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم سست روی کا شکار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم سست روی کا شکار

 کراچی[: نیشنل بینک آف پاکستان میں سابقہ حکومت کی شروع کی گئی وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم جاری ہے مگر سست روی کا شکار ہے۔

نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ تاحال نئی حکومت کی جانب سے نیشنل بینک کو کوئی پالیسی گائیڈ لائن جاری نہیں کی گئی ۔ حکومت نے50 لاکھ سستے گھروں کی اسکیم متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور نیشنل بینک ان گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ بینک کی سائبان اسکیم جاری ہے اور گھروں کے لیے قرضوں کے اجراکا مکمل انفرااسٹرکچر موجودہے جسکی وجہ سے بینک انتظامیہ اس ضمن میں تیار ہے۔

طارق جمالی نے کہا کہ نیشنل بینک کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے۔ آئندہ 2سال میں بینک نے خدمات، آئی ٹی اخراجات میں بچت اور ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی ترجیحات میں شامل کی ہیں۔ بینک مالیاتی خدمات کی پسماندہ طبقوں تک توسیع میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ بینک آئی ٹی میں سرمایہ کاری کرکے ڈیجیٹل بینکاری کی جانب گامزن ہے۔ نیشنل بینک ٹیکسٹائل شو پاور اور زراعت کے شعبوں میں بھاری قرضے جاری کررہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے نیشنل بینک کوسال2018 کابہترین تجارتی بینک قراردیا ہے۔ اے ڈی بی کا یہ ایوارڈ نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ ایل سیزاور ریکارڈ ٹرانزیکشنز پر دیا گیا ہے۔

The post وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم سست روی کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2xeJmnR