اسلام ایئرپورٹ پرکروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام ایئرپورٹ پرکروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 اسلام آباد: کسٹم حکام نے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد اسلام ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو اسمگلروں عنایت خان، غلام دستگیرکو گرفتارکرلیا۔

خفیہ اطلاع پراسٹنٹ کلکٹرعائشہ، فرحین زارا، ایڈیشنل کلکٹر نثاراحمد نے جہاز سے ملزمان کو گرفتارکیا جو پی کے 233 کے زریعے دبئی جارہے تھے۔

ڈپٹی کلکٹرکے مطابق ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑاسی لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کوجہازکی روانگی سے قبل پکڑا جب کہ تمام سرچنگ پوائنٹس کلیئر کرکے جہاز میں سوار ہو چکے تھے۔

The post اسلام ایئرپورٹ پرکروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IlrrAd