امریکا کا پاکستان کی فوجی امداد بحال کرنے پر غور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا کا پاکستان کی فوجی امداد بحال کرنے پر غور

 واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد بحال کرنے پر غور شروع کردیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے سیکیورٹی فنڈز بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک امریکا تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کا نیا موقع ملا ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے اور متعدد مشکل مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پومپیو نے پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زور دیا

امریکی حکومت میں اندرونی سوچ بچار جاری ہے کہ پاکستان کی لاکھوں ڈالر سیکیورٹی امداد روکنے کے صدر ٹرمپ کے جارحانہ فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان اب اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کرنے پر تیار ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض اعلیٰ ترین مشیروں نے ان سے کہا ہے کہ اب وقت پاکستان کی فوجی امداد بحال کرنے کا وقت آگیا ہے۔ سابق امریکی سفیر برائے پاکستان نے واشنگٹن ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوجی فنڈز روکنا ٹرمپ انتظامیہ کا بدترین فیصلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امداد معطل کرنے کا امریکی اعلان

موجودہ و سابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امداد کی معطلی سے پاکستان امریکا کے اثر و رسوخ سے باہر نکل جائے گا جس کے سنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اعتماد کا فقدان ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں افراد کی قربانیاں دی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے 2 ستمبر کو پاکستان کے 3 سو ملین ڈالر کے کولیشن سپورٹ فنڈز روک دیے تھے۔

The post امریکا کا پاکستان کی فوجی امداد بحال کرنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2xvVQqq