کرتارپور کا راستہ کھولنے کیلیے مذاکرات کیے جائیں، سدھو کا بھارتی وزیر خارجہ کو خط - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرتارپور کا راستہ کھولنے کیلیے مذاکرات کیے جائیں، سدھو کا بھارتی وزیر خارجہ کو خط

 اسلام آباد: بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کرتار پور کا راستہ کھولنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں۔

نوجوت سنگھ سدھو سابق بین الاقوامی کرکٹر کے علاوہ بھارتی ریاست پنجاب میں وزیر بھی ہیں، انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرتارپور کا راستہ کھولنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں۔ یہ راستہ کھولنے سے سکھ یاتری گوردوارہ کرتار پور کے درشن کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگ سدھو نے شرکت کی تھی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سدھو نے ملاقات میں کرتارپورکاراستہ کھولنے کی درخواست کی تھی۔

The post کرتارپور کا راستہ کھولنے کیلیے مذاکرات کیے جائیں، سدھو کا بھارتی وزیر خارجہ کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2wZo2BX