اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس سے صدر مملکت عارف علوی اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، س حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کے اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلح افواج کی قیادت، غیر ملکی سفیروں، وزرائے اعلیٰ، گورنرز، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مشترکہ اجلاس کے لیے وہی کارڈز استعمال ہوں گے جو جمعرات 13 ستمبر کے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے تھے مگر حکومت نے محترمہ کلثوم نواز کی تدفین کی وجہ سے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی تاریخ 17 ستمبر طے کی گئی۔
The post پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2peagIc