سعودی عرب میں مگ کیک سجانے کا عالمی ریکارڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب میں مگ کیک سجانے کا عالمی ریکارڈ

جدہ: سعودی عرب میں ہزاروں مگ کیک سے ایک خوبصورت موزائک بنایا ہے جس کے بعد گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا میں مگ کیک کا سب سے بڑا ڈیزائن قرار دیا ہے۔

سعودی عرب کی 88 ویں قومی دن کے موقع پر جدہ کے مشہور الاُندلس مال میں اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس ضمن میں مگ کیک بنانے والی کمپنی بیٹی کروکر نے اپنے مگ کیک پیش کیے تھے۔

کمپنی کے مطابق کل 19,600 کیک اس میں استعمال ہوئے اور انہیں سجاکر112 مربع فٹ وسیع ایک موزائک نما ڈیزائن بنایا گیا تھا۔ اس طرح اسے دنیا میں مگ کیک سے بنا سب سے بڑا ڈیزائن کہا جاسکتا ہے جس کی تصدیق خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

جب ہزاروں کیک سے فرش پر ایک طویل ڈیزائن بن گیا تو اس کے بعد گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے جج احمد جمال جابر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مگ کیک کا سب سے بڑا ڈیزائن قرار دیا ہے۔ اسے بنانے کے لیے 30 کے قریب شیف نے مسلسل 8 گھنٹے تک کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس ریکارڈ کی تیاری میں جنرل ملز اور پانڈا کمپنی کا تعاون حاصل تھا۔ جنرل ملز کے کمرشل ڈائریکٹر علی شیخ نے اس موقع پرشاہ سلیمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ ضروری تھا کہ مگ کیک کا رقبہ 112 مربع میٹرز سے ذیادہ ہو اور اسے سخت محنت کے بعد ممکن بنایا گیا۔

The post سعودی عرب میں مگ کیک سجانے کا عالمی ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2zrMnT8