ملتان: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کی جانب سے خود پر لگائے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک اور ان کے صاحبزادے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی جانب سے محکمہ مال اور بارڈر ملٹری پولیس میں تبادلے و تقرریوں کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم نصراللہ دریشک نے ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این اے پر انتظامی معاملات میں مداخلت کا الزام
نصراللہ دریشک کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راجن پور پہلے یہ واضح کریں کہ کیا پٹواری کا تبادلہ ڈپٹی کمشنر کرتا ہے؟ عام فہم بات ہے کہ پٹواری کا تبادلہ ڈپٹی کمشنر نہیں کرتا اور کیا میں ایک پٹواری کا تبادلہ کروانے کے لئے چل کر ڈپٹی کمشنر کے پاس جاؤں گا۔
نصراللہ دریشک کا کہنا تھا کہ کیا ڈپٹی کمشنر کو عوام کا کوئی کام کہنا الزام کی بات ہے، ڈپٹی کمشنر راجن پور کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو حافظ آباد والوں سے جاکر پوچھیں۔
The post انتظامی معاملات میں مداخلت ؛ پی ٹی آئی رہنما نصراللہ دریشک نے الزامات مسترد کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NVHvKY