کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے، ترجمان پاک فوج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا لیکن ہم نے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا اور بہت سی قربانیوں کے بعد امن قائم کیا، ہمیں پتا ہے کہ امن پسندی کی کیا قیمت ہے اس لیے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے، حکومت پاکستان آج بھی بھارت کو دعوت دیتی ہے کہ آئیں اور مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر بات کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں اور بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے اسی لیے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے جنگ کی باتیں کر رہی ہے، پاک فوج ایک تجربہ کار اور بہادر فوج ہے اور ہم  جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  ہم امن کے راستے پر چلیں گے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، جب کہ ہم نے کسی بھی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کی۔

The post کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2I5fPB1