نیسلے کو چائے کی پتی سے کھاد بنانے کیلئے پارٹنر کی تلاش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیسلے کو چائے کی پتی سے کھاد بنانے کیلئے پارٹنر کی تلاش

نیسلے ایوری ڈے کو زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے پارٹنرز کی تلاش ہے نئے منصوبے کا مقصد استعمال شدہ پتی سے کم قیمت اور موثر کھاد بناکر کسان کو معاشی پریشانیوں سے آزاد کرنا ہے تاکہ وہ زمین کی بہتر خدمت کرنے کے قابل ہوسکے۔

نیسلے کا اوپن انوویشن پلیٹ فارم ، ’’ہینری نیسلے‘‘ (HENRi@Nestlé , Nestlé’s open innovation platform ) اور پاکستان کا سب سے بڑا ٹی کریمر نیسلے ایوری ڈے، چائے کی ضائع شدہ پتی بچاکر زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے پارٹنرز تلاش کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے کسانوں کے لیے ایک ماحول دوست، سستی اور قدرتی کھاد بنائی جاسکے۔

پاکستان میں ہر سال 100 ارب سے زیادہ چائے کے کپ استعمال ہوتے ہیں جس سے سالانہ دو لاکھ ٹن استعمال شدہ پتی بنتی ہے۔ چائے کی پتی میں نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اور یہی وہ تین بڑے عناصر ہیں جو ایک معیاری کھاد کا جزو سمجھے جاتے ہیں۔ یہ تینوں عناصر مٹی کو زرخیز بنانے کے ساتھ نہ صرف زمین میں نمی کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ زمین کا آکسیجن لیول بھی بڑھا دیتے ہیں۔

اسی نظریے کے ساتھ نیسلے ایوری ڈے استعمال شدہ چائے کی پتی کو بروئے کار لاکر ایک جدید اور منفرد پراڈکٹ بنانے کے لیے پارٹنرز کی تلاش میں ہے ،خواہ وہ نئے کام کرنے والے ہوں، جدت پسند محققین ہوں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں یا کوئی اور کارپوریٹ پارٹنر ہوں۔

یہ منصوبہ تین مرحلوں پر مشعمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں استعمال شدہ پتی کے حصول کا طریقہ کار دریافت کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں نیسلے ایوری ڈے کسی پارٹنر سے اشتراک کرکے حاصل شدہ پتی کو کھاد میں تبدیل کرے گی۔ جسے مزید موثر بنانے کے لیے، اگر ممکن ہوا تو، کمپوزٹنگ پراسس (composting process) کو استعمال میں لایا جائے گا جب کہ تیسرے مرحلے میں اسے مارکیٹ میں لایا جائے گا، جہاں یہ مقامی کسانوں کے لیے ایک کم قیمت، موثر اور ماحول دوست پراڈکٹ کے طور پر فروخت ہوگا۔

اس منصوبے کا آغاز پاکستان سے کیا جائے گا جہاں زراعت سب سے بڑا شعبہ ہے اور زمین 47% حصہ زرعی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بعد ازاں یہ پراجیکٹ چائے کی قریبی بڑی منڈیوں ، مثلاً چین اور بھارت میں بھی پھیلایا جائے گا۔

اس سلسلے میں ٹی انہانسمنٹ اور اوپن انو ویشن لیڈ ، (Tea Enhancement and Open Innovation Lead) نیسلے پاکستان کے مارکیٹنگ منیجر، محمد فہد کا کہنا ہے کہ ، ’’بطور کمپنی ہمارا مقصد صرف یہ نہیں ہے کہ صارف کا ہمارے پراڈکٹ کے ساتھ تجربہ کیسا رہا بلکہ یہ ہے کہ ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں اور جس معاشرے میں کام کر رہے ہیں اس پر کیا اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ہمارے پاس ایک شاندار موقع ہے جس سے ہم استعمال شدہ چائے سے مخلوط پراڈکٹ بناکرلاکھوں لوگوں کی زندگیوں اور ان کے روزگار پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اسی لیے ہم اشتراک کے لیے پارٹنرز تلاش کر رہے ہیں تاکہ زیرو ویسٹ اور ماحول دوست مصنوعات بناکر دنیا بھر کی زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔‘‘

نیسلے کے گلوبل انوویشن ڈائریکٹر گیرارڈومازیو (Gerardo Mazzeo, Global Innovation Director) نے کہا کہ، ’’ہم قابل اور تخلیقی پارٹنرز تلاش کر رہے ہیں تاکہ اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔یہ ایک ایسا دیرپا حل ہے جو نہ صرف ماحول کی حفاظت کرے گا بلکہ آنے والے تمام سالوں کو زیادہ سرسبز اور زیادہ صاف بنانے میں مدد دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کسانوں کے لیے ایک سستا اور موثر حل ہوگا جس سے وے اپنی معاشی پریشانیوں کو بالائے طاق رکھ کر زمین کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے سکیں گے۔ ایسے ہی اقدامات ہینری کے مقاصد (لوگوں پر، معاشرے پر اس پوری دنیا پر مثبت اثرات کی) کی شاندار مثال ہیں اس سلسلے میں مزید معلومات دیے گئے لنک سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ہینری نیسلے :

ہینری نیسلے ایک اوپن انوویشن پلیٹ فارم (open innovation platform) ہے جس کے توسط سے نیسلے برانڈ اور بزنس چیلنجز سے نمٹنے کی غرض سے نئے، جدید اور موثر حل نکالنے کے لیے مختلف کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم نیسلے کے ایک بڑے اور جدید اقدامات کے لیے بنائے گئے ’’نیکسٹ‘‘(NEXT) کا حصہ ہے۔ یہ نیسلے کے بانی ہینری نیسلے کے نام پر بنایا گیا ہے۔ جو پہلے منتظم (entrepreneur) تھے جنہوں نے اُس معاشرے کے مسائل اور ضرورتوں کو مدنظر رکھا جہاں وہ رہ رہے تھے۔

ہینری پلیٹ فارم مصنوعات کی جدت، نئے اقدامات اور تخلیقی برانڈ مہم کے لیے مختلف کمپنیوں کو نیسلے سے اشتراک کی دعوت دے کر حقیقی کاروباری مواقعے دیتا ہے۔ منتخب کردہ کمپنیوں کو اپنی مصنوعات لوگوں اور خاندانوں تک لانے کے لیے پچاس ہزار ڈالر اور اہم کاروباری مواقعے فراہم کیے جاتے ہیں۔ تنظیم کار (entrepreneur) کے لیے یہ کام محض ایک کلک (click) کے فاصلے پر ہے۔ ایسے کسی بھی پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے henri.nestle.comوزٹ کیجئے۔

یا رابطہ کریں:

:HENRi@Nestle Media Contacts

Beau Bass

Account Manager

0765  7067  20 (0) 44+

beau.bass@webershandwick.com

 

The post نیسلے کو چائے کی پتی سے کھاد بنانے کیلئے پارٹنر کی تلاش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NJfFkY