الیسٹر کک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

الیسٹر کک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش بیٹسمین الیسٹر کک نے اوول میں بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے بعد انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ریکارڈ 59 ٹیسٹ میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے الیسٹر کک نے تینوں طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ 33 سالہ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا، اپنے ملک کیلیے جو کر سکتا تھا وہ کیا۔

الیسٹر کک نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنے پر فخر ہے، میں سمجھتا ہوں کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دینے کا یہ مناسب وقت ہے، اب انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں تاہم کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کرتا رہوں گا، پوری زندگی کرکٹ سے پیار کرتا رہوں گا۔

یاد رہے کہ الیسٹر کک نے انگلینڈ کی جانب سے 160 ٹیسٹ میچز میں 32 سنچریز اور 56 نصف سنچریز کی مدد سے 12 ہزار 254 رنز بنائے، جن میں سے 11 ہزار 627 رنز انہوں نے بطور اوپنر بنائے، 92 ون ڈے میچز میں 3 ہزار 204 اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 61 رنز بنائے۔

The post الیسٹر کک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2oBytYE